جھل مگسی میں فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد زخمی


جھل مگسی(قدرت روزنامہ)جھل مگسی کے علاقہ میں دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقہ یونین کونسل ہتھیاری کے گاوں گزکھڑ میں دوفریقین وزدانی اور کٹوہر میں شدید فائرنگ کے تبادلہ میں ایک خاتون کے علاوہ نظام علی ولدحاکم علی شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کی ہدایت پر لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ بند کرانے کے ساتھ زخمیوں کو آر ایچ سی جھل مگسی پہنچایا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔