ڈیرہ بگٹی، سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 زخمی
ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سنگسیلہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زمینوں پر کام کرنے والے دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کی شناخت ارسلان ولد امید علی اور نصر اللہ ولد مراد علی ڈومب بگٹی کے ناموں سے کی گئی زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کیا گیا جہاں پر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی