فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ تھانہ نشاط آباد کی حدود میں مبینہ مقابلہ ہوا۔
بیان کے مطابق ہلاک ملزمان کو برآمدگی کے لیے لے جانے کے دوران ساتھیوں نے حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
پنجاب پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں قاسم، اسلام، زاہد اور نوید شامل ہیں۔