لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے حسن نواز کو برطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا ہے۔
ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ حسن نواز کو سال 2023 کے کیس نمبر 694 میں دیوالیہ قرار دیا جاتا ہے۔

سابق وزیراعظم پاکستان حسن نواز کے بیٹے سے متعلق کیس 25 اگست کو فائل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز لندن میں مقیم ہیں، اور کاروبار سے منسلک ہیں۔