ریس کورس مقدمہ ، شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد
عدالت کی جانب سے کیس کی آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا گیا
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت 21 ملزمان پر ریس کورس مقدمہ میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
پیر کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے خصوصی جج نے ریس کورس مقدمہ کے ٹرائل کی سماعت کی جس کے دوران شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کی گئی۔
عدالت کی جانب سے مقدمہ میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور دیگر 21 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد کیس کی آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ہے۔
پراسکیوشن کی جانب سے مقدمات کے چالان کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کی گئیں جس کے بعد تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ، ریس کورس ،عسکری ٹاور کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔