حج سستا کرنے کے لیے وزارت مذہبی امور کو پہلی کامیابی مل گئی

وزارت مذہبی امورکا پی آئی اے سے 800 ڈالرفی حاجی کرایہ طے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عازمین حج کے لیے حج کو سستا کرنے کے لیے وزارت مذہبی امور کوپہلی کامیابی مل گئی۔
‘وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے سے آٹھ سو ڈالر فی کس کرایہ طے کرلیا۔وزارت مذہبی امورنے پینتیس ہزار عازمین حج کیلئے کوٹہ پی آئی اے کو دیا,گزشتہ برس وزارت مذہبی امورنےہرحاجی کا کرایہ آٹھ سو پچاس ڈالرادا کیا تھا۔
دوسری جانب سرکاری حج اسکیم کےتحت درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہےجو 3 دسمبر تک جاری رہےگی،سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی 6 دسمبرکوہوگی،ریگولراسکیم میں پہلی بارحج درخواست دینے والے افراد کو قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی۔