پی ٹی اے کا غیررجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائےگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی اےکا غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے2 ہفتےکی مہلت دینےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سےغیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کے بعد عملدرآمد کے لیے پی ٹی اےکا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر تک مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائےگا۔
ذرائع پی ٹی اےکا کہنا ہےکہ وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا،وی پی این بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ بندش سےپہلے غیر رجسٹرڈ وی پی این ہولڈرزکو رجسٹریشن کا وقت دیا جارہا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکورٹی رسک ہیں،غیر رجسٹرڈ وی پی این سےحساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے،غیررجسٹرڈوی پی این سےقابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے،قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔