اسموگ میں کمی کے بعد راولپنڈی ڈویژن کا تمام تعلیمی ادارے 19نومبر سے کھولنے کا اعلان

انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نےنوٹیفکیشن جاری کردیا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اسموگ میں کمی اور ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے انیس نومبر سےکھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
راولپنڈی ڈویژن میں اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کر لیا گیا، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق 19 نومبر سے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔
کمشنر راولپنڈی نےایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کےپیش نظرتعلیمی ادارےکھولنےکی سفارش کی تھی۔