مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ

24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 9 سو روپے ہوگئی


کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 9 سو روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 2 ہزار144 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے دام 25 ڈالر بڑھ کر 2587 ڈالر ہوگئے۔