متحدہ عرب امارات کاروبار کرنے والوں کیلئے خوشخبری

یواے ای(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے نئے ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا ہے اس سے کون کون مستفید ہوسکیں گے وزارت خزانہ نے بتا دیا۔

گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ٹیکس میں نئے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ اس ریلیف سے مقامی برنس مین اور ان کے غیر ملکی بزنس پارٹنرز مستفید ہوسکیں گے،لوکل بزنس اداروں پر اپنے شراکت داروں کی تبدیلی کے لیے 20 روز قبل متعلقہ اداروں کو مطلع کرنے کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے نئے قوانین کے تحت، غیر مربوط شراکت داریوں کے لیے تعمیل کے تقاضوں کے مطابق اب شراکت دار میں کسی تبدیلی کے 20 کاروباری دنوں کے اندر فیڈرل ٹیکس اتھارٹی (FTA) کو مطلع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شراکت داریوں کو متحدہ عرب امارات میں ‘ٹیکس کے معاملے میں شفاف’ سمجھا جائے گا، جس کے بعد انفرادی شراکت داروں کی FTA میں اپنے ٹیکس کی حیثیت کی الگ سے تصدیق کرنے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔

اس قانون کے تحت یو اے ای میں اثاثے رکھنے والے خاندان کو اپنے درمیان سے ایک قانونی فرد کو ٹیکس کے حوالے سے شفاف حیثیت دینے کا بھی اختیار ہوگا۔

وزارت خزانہ کے انڈر سیکرٹری یونس حاجی الخوری نے کہا کہ اس فیصلے میں ترمیم یو اے ای کے کارپوریٹ ٹیکس نظام کی لچک کی عکاسی کرتی ہے جس سے ٹیکس دہندہ افراد کو یقین دہانی اور یو اے ای کے مسابقتی کاروباری ماحول میں اعتماد کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔