باکسر عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ کب اور کس کے ساتھ کریں گے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے پریمیئر پروفیشنل باکسر عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ کب کریں گے اور ان کے مدمقابل کون ہوگا۔ انہوں نے فائٹ کی تاریخ اور فائٹر کی شناخت بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میکسیکو میں 15واں پیشہ ورانہ مقابلہ رامیرو گارشیا لوپیز سے لڑیں گے۔
24 سالہ نوجوان 7 دسمبر کو پارک کمیونٹی ایرینا، شیفیلڈ میں میکسیکو کے رامیرو گارشیا لوپیز سے اپنے 15ویں پیشہ ورانہ مقابلے میں لڑیں گے۔ 2019 سے اب تک عثمان وزیر اپنی 10فتوحات کے ساتھ 14-0 کے ناقابل تسخیر ریکارڈ کا لطف اٹھارہے ہیں۔
اس ریکارڈ اور اپنی صلاحیتوں کے ساتھ عثمان وزیر پاکستان کے بہترین باکسرز میں سے ایک کے طور پر اپنے آپ کو منواتے ہیں۔ عثمان نے حال ہی میں اپنی 14ویں فائٹ کا آغاز کیا، 26 ستمبر کو ہندوستان کے تلک سیلوم کو صرف پہلے راؤنڈ میں شکست دی۔
رامیرو گارشیا لوپیز بھی اچھا ریکارڈ رکھتے ہیں، وہ اس دوران برطانوی-افغان باکسر حامد غاز کے خلاف اپنی تازہ ترین جیت کے ساتھ 8 میچز جیت چکے ہیں، اور14 میچز چارے ہیں۔
شیفیلڈ میں عثمان وزیر کی آنے والی فائٹ پہلی بار ہورہی ہے، جبکہ عثمان وزیر ہمیشہ برطانوی شائقین کے سامنے لڑنے کا انتخاب کرتے ہیں، کیونکہ وہ اپنے مداحوں کی تعداد کو وسیع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے عثمان اور ان کی ٹیم نے دبئی اور بنکاک کو اپنے فن کو بہتر بنانے کے لیے بہترین مقامات کے طور پر ترجیح دی تھی۔ بظاہر ان کے کام مکمل ہونے کے ساتھ عثمان شائقین کو اپنی طرف راغب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم، عثمان عالمی اعزاز کے لیے چیلنج کرنے سے پہلے اپنے بیلٹ کے نیچے مزید پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔