کوہلو ، مرغی کے گوشت کی قمیتں آسمان کو چھونے لگی


کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بریلر مرغی کے گوشت کی قمیتں آسمان کو چھونے لگی ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی نظروں سے اوجھل ہیں منافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بریلر مرغی کے گوشت کی قمیتں آسمان کو چھونے لگی ہیں منافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ڈی جی خان میں زندہ مرغی 280 روپے فی کلو جب کہ گؤشت 420 روپے فروخت کی جاری ہے جبکہ کوہلو میں زندہ مرغی 420 جبکہ گوشت فی کلو 700 روپے فروخت کر رہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی سمیت ضلعی انتظامیہ بھی نظروں سے اوجھل ہیں منافع خوروں عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو و دیگر حکومتی نمائندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ان منافع خوروں کو لگام دی جائے ۔