آواران، دلجان بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی مظارہ ،


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)دلجان بلوچ کی فیملی جانب سے آواران بازار میں دلجان کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔ ریلی ڈی سی کمپلس کے سامنے پہنچ کر دھرنے کی شکل اختیار کرگیاہے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین و بچے شریک ہیں اور دلجان بلوچ کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کررہی ہیں۔ واضح رہے دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے گزشتہ تین ہفتے قبل غیرمعینہ مدت تک ڈی سی کمپلکس کے سامنے غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا کیا گیا بعداذاں ضلعی انتظامیہ آواران کے زمہ داران ، ڈی پی او آواران سمیت آواران کے سیاسی و سماجی شخصیات کی 14 کی مدت تک دلجان بلوچ کی بازیابی کی یقین دہانی پر دھرنا موخر کردیا گیا تھا۔ مدت پورا ہونے کے باوجود دلجان بلوچ کی بازیابی عمل میں نہیں لائے جانے کی صورت میں دلجان کی فیملی آج دوبارہ ڈی سی کمپلکس کے سامنے مظاہرہ کررہی ہیں۔