سرحد پر رہائش پذیر لوگوں کا واحد ذریعہ معاش باڈرز ٹریڈ ہے، صادق سنجرانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نیایک بیان میں کہا کہ سرحد پر رہائش پذیر لوگوں کا واحد ذریعہ معاش باڈرز ٹریڈ ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختوانخواہ میں سرحد پر رہائش پذیر لوگوں کا واحد ذریعہ معاش باڈرز ٹریڈ ہے اور باڈرز ٹریڈز کی بندش کے بجائے ریگولیشن کا جدید نظام متعارف کرانا چاہیے, انہوں نے کہا کہ روزمرہ باڈر ٹریڈ کی بندش سے لاکھوں عوام سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے اور بالخصوص بلوچستان میں شدید معاشی بدحالی اور مایوسی پھیلے گی، صادق سنجرانی نے کہا کہ سکت معاشی حالات میں معیشت مزید بے روزگاری اور غربت کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی اور اس طرح عوام کے ذریعہ معاش پر قدغن سے ملک کا نوجوان ملک دشمن عناصر کا ایندھن بنے گا۔