کوئٹہ سردی میں اضافہ، درجہ حرارت 1 ڈگری ریکارڈ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج مطلع صاف اور موسم خشک ہے جبکہ سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے کم سے کم درجہ حرارت نوکنڈی میں 12، سبی میں 15، گوادر میں 18 جبکہ تربت اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے