دکی ہرنائی چمالنگ اور شاہرگ سے کوئلے کی لوڈنگ8 روز سے بند
دکی(قدرت روزنامہ)دکی ہرنائی چمالنگ اور شاہرگ سے کوئلے کی لوڈنگ آٹھ روز سے بند ہے تفصیلات کے مطابق دکی ہرنائی چمالنگ اور شاہرگ سے کوئلے کی لوڈنگ آٹھ روز سے بند ہے ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے پورے بلوچستان میں گزشتہ تین روز سے ہڑتال کی وجہ سے کوئلے کی سپلائی بند ہے ہڑتال کی وجہ سے سینکڑوں ٹرکیں ٹرک مالکان نے احتجاجا کھڑی کردی ہیں دکی ہڑتال کی وجہ سے پنجاب سمیت پورے ملک کو کوئلے کی سپلائی بند ہے ٹرک ٹرانسپورٹ یونین ٹرکوں کو تحفظ اور جلائے گئے ٹرکوں کی معاوضے کی ادائیگی کے لئے ہڑتال کررہی ہے ضلعی صدر رضامحمد ناصر نے کہا ہے کہ دن دہاڑے ٹرکوں کو جلاکر مسلح افراد فرار ہوجاتے ہیں حکومت نے تاحال ہمیں تحفظ اور معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی ہے دکی ہرنائی شاہرگ اور چمالنگ میں ہماری ٹرکیں دن دہاڑے جلائی گئی