سبی الیکشن ، کوہیار ڈومکی کی جیت بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت ہے، ظہور بلیدی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار کوہیار خان ڈومکی کو سبی کا ضمنی الیکشن بھاری اکثریت سے جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جیت بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت اور اس حلقے کے عوام کے لیے مرحوم سردار سرفراز خان ڈومکی کی عوامی خدمات کی غماز ہے۔