صوبائی الیکشن کمیشن نے کوہیار خان ڈومکی کی کامیابی کا فارم 47 جاری کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سبی ضمنی انتخابات کامیاب ہونے والے امید وار کوہیار خان ڈومکی کی کامیابی کا فارم 47جاری کردیا صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان نے سبی حلقہ پی بی 08کے ضمنی انتخابات مکمل کامیاب امیدوار کوہیار خان ڈومکی کے کامیابی کی فارم 47جاری کردی گئی سبی پولینگ سٹیشنوں کی کل تعداد 124انتخابی حلقے میں ووٹروں کی کل تعداد مرد 64223خواتین 51938کل تعداد تھی کاسٹ کیے گئے ووٹوں کی تعداد مرد 32453خواتین 18514تھی کاسٹ کیے گئے درست ووٹوں کی تعداد 50434خارج ووٹوں کی تعداد 533اور ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد کی شرح 43.88فیصد رہی جبکہ انتخابات میں ٹوٹل 22امیدوار میدان میں اترے تھے ۔