سبی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی بلاول بھٹو کی بلوچستان دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پی بی 8 سبی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار کوہیار خان ڈومکی کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی صدر مملکت آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سبی پی بی 8 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار کوہیار خان ڈومکی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کریں گے اور بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی حسب سابق اپنا کردار ادا کرے گی وزیر اعلی نے امید ظاہر کی کہ سردار کوہیار خان ڈومکی متحرک نوجوان رہنماہیں جو عوام کے مسائل کو حل کرنے میں فعال کردار ادا کریں گے اور اپنے والد مرحوم سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔