کوئٹہ،اکثرعلاقوں میں گیس غائب، معمولات زندگی متاثر ،صارفین پریشان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر میںسردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سراٹھانے لگاتفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میںسردی میں اضافے کے ساتھ گیس گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سراٹھانے لگاشہر کے اکثر علاقوں میں گیس غائب ،صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے صبح اور شام کے اوقات میں پریشر پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتاہے گیس پیشر نہ ہونے باعث سکول ودفتر جانےوالوں کےلئے ناشتہ بنانامشکل ہوجاتاہے بروری رو اے ون سٹی اسٹیورٹ روڈ بلوچ کالونی جان محمد روڈ سریاب روڈ اور دیگر علاقو ںمیں گیس پریشر کی شکایات سامنے آ رہی ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ بارہا متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔