حکومت بلوچستان کا بیوروکریسی بارے دوہرا معیار
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کا بیوروکریسی بارے دوہرا معیار ، ہرنائی اور زیارت کے ڈی سیز کو بدامنی کے واقعات پر معطل کردیا ، تفصيلات كے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن جیسے بڑے واقعہ ہونے کے باوجود ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت کسی کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی ۔طالبعلم کے اغوا سمیت کوئٹہ میں پے در پے واقعات کے بعد کسی ذمہ دار کیخلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔کوئٹہ میں ابتک نگران دور حکومت میں تعینات کردہ انتظامیہ اپنے نشستوں پر موجود ہے ۔کیا جن ڈپٹی کمشنرز کیخلاف کارروائی کی گئی انکا قصور صرف بلوچستان کا مقامی باشندہ ہونا ہے ؟۔