حکومت کیساتھ رابطے سے متعلق خبر احتجاج روکنے کی کوشش ہے، پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات
کسی بھی حوالے سے احتجاج کو روکا نہیں جا سکتا، شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ رابطے سے متعلق خبر 24 مارچ کا احتجاج روکنے کی کوشش ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کسی سطح پر کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہو سکتا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہ کہا کہ کسی بھی حوالے سے احتجاج کو روکا نہیں جا سکتا، نجی ٹی وی کی رابطے سے متعلق خبر فیک نیوز ہے۔
پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ احتجاج اور اس کی تیاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔