ایک اور لیک: ٹک ٹاکر سومال محسن کی بھی شرمناک ویڈیوز وائرل


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر خواتین ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے، مناہل ملک، امشاء رحمان ودیگر کے بعد اب سومال محسن نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر لیکس کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، چند روز قبل مناہل ملک کی نجی لمحات کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ اس کے بعد امشاء رحمان کی جنسی فعل کرتے ویڈیوز سامنے آئیں۔
سوشل میڈیا پر ماڈل و اینکر متھیرا محمد کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے بھی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ روز ایک خواجہ سراء چاہت گل کی نازیبا ویڈیوز کے بعد سندھی ٹک ٹاکر مسکان چانڈیوز کی ویڈیوز کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔
آج سوشل میڈیا پر سومال محسن کا نام گردش کررہا ہے، کئی سوشل میڈیا صارفین نے سومال محسن نامی ٹک ٹاکر کی مبینہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔