فریال محمود کے ڈانس کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل فریال محمود اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے پرجوش ڈانس کے باعث خبروں میں رہتی ہیں جو خوشی اور توانائی سے بھرپور ہوتی ہیں تاہم وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فریال کو چست میں اپنے ڈانس مووز دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ماڈل کی پرجوش حرکات سوشل میڈیا صارفین کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں اور کمنٹ سیکشن میں طنزیہ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔
فریال محمود نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے ڈانس سے محبت کے بارے میں بات کی تھی۔
View this post on Instagram
فریال محمود اکثر اپنے انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا: یہی وہ چیز ہے جو میں دنیا کے ساتھ بانٹنا چاہتی ہوں۔ مجھے ڈانس کرنا پسند ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ ایک اچھے ڈانسر کو پرفارم کرتے دیکھنا بھی لطف اندوز ہوتا ہے۔”