انٹرنیٹ پر کیا چل رہا ہے! مشہور ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں ان دنوں سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی نجی ویڈیوز لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے، مناہل ملک اور امشاء رحمان کے بعد اب مشہور سندھی ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی مبینہ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
مشہور ٹک ٹاکرز مناہل ملک اور امشاء رحمان کی کچھ ذاتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملک میں ایک غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین ان ویڈیوز پر مختلف سوالات اٹھا رہے ہیں۔
مناہل ملک اور امشاء رحمان کے بعد معروف ماڈل اور اینکر متھیرا محمد کی مبینہ نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے بھی دعوے کیے گئے، تاہم ان کی ویڈیوز منظر عام پر نہیں آئیں۔
اب دو دن سے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر مشہور سندھی ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی مبینہ نازیبا ویڈیوز کے وائرل ہونے کی خبریں زیر بحث ہیں تاہم ابھی تک ایسی کوئی ویڈیو سامنے نہیں آئی۔ البتہ، ان کی کچھ نازیبا تصاویر مختلف ایکس اکاؤنٹس سے شیئر کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ ایک بھارتی فلم میں ایسا فارمولا دکھایا گیا ہے، جہاں ایک اداکارہ شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی ذاتی ویڈیوز شیئر کرتی ہے۔