حکومت نے چیئرمین سینیٹ سے بھی اضافی سیکیورٹی واپس لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سکیورٹی کی مد میں ہونے والے بھاری اخراجات کم کرنے کی کوشش، حکومت نے سرکاری افسران کے بعد چیئرمین سینیٹ سے بھی اضافی سیکیورٹی واپس لے لی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیئرمین سینیٹ (ایوان بالا) صادق سنجرانی سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی فیصلے کے تحت چیئرمین سینیٹ نے اضافی سکیورٹی واپس کی ہے جس سے اخراجات میں کمی آئے گی۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار چیئرمین سینیٹ کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی سے بھی اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی حفاظت پر اسلام آباد پولیس کے 4 اہلکار تعینات تھے لیکن اب ان کی سکیورٹی پر بھی دو اہلکار مامور ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ حکومت نےالیکشن کمیشن ممبران کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی، جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ سے رابطہ اور نئی پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا کہ چاروں صوبوں کو وفاقی کابینہ کےفیصلےسےآگاہ کیاجائے گا اور اضافی سیکیورٹی کو واپس لیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نےسیکرٹری داخلہ کو ممبران کی سیکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے تحفظات سےآگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت پرالیکشن کمیشن سندھ اور بلوچستان کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لی گئی جبکہ پنجاب اور خیبرپختون خواہ میں تین ماہ سے ممبران تعینات نہیں ، جس کی وجہ سے وہاں کوئی اہلکار سیکیورٹی پر مامور نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر،سیکریٹری سیکیورٹی اہلکاروں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب وفاقی سیکریٹری داخلہ نے چیف الیکشن کمشنرسے رابطہ کر کے سیکیورٹی کم کرنے کے معاملے پر گفتگو کی اور بتایا کہ نہ ہی سیکیورٹی اہلکارکم کیے اور نہ کوئی ارادہ ہے، اس سے متعلق آئی جی اسلام آباد کو فوری طور پر تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ،اسپیکرکی سیکیورٹی کم کرنے سے متعلق فیصلہ کمیٹی نےکیا، کمیٹی نے وفاقی کابینہ کی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا ہے کیونکہ کابینہ نےہدایت کی تھی جہاں زیادہ اہلکارہیں وہ کم کئےجائیں، جس کی روشنی میں سرکاری شخصیات کی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو کم گیا گیا ہے۔

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

47 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

50 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

59 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

1 hour ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

1 hour ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

1 hour ago