بلوچستان کا مستقبل روشن، طلبہ محنت جاری رکھیں: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے، طلبہ اپنی محنت جاری رکھیں۔کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے طلبہ سے کہا ہے کہ آپ پاکستان اور بلوچستان کو آگے لے جائیں گے، طلبہ کیلئے نصیحت ہے، بچوں نے آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یاد رکھیں جس نے پاکستان سے محبت کی اس نے عزت پائی اور جس نے پاکستان سے غداری کی اس نے ہمیشہ ذلت پائی ہے