بلوچستان کی زمین زعفران کی کاشت کیلئے بہترین ہے، زرعی ماہرین


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے زمینداروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ صوبے کی آب وہوا زعفران کی کاشت کے لیے موزوں ہے، زرعی ماہرین کا کہنا ہےکہ ایک ایکڑ زمین پر ایک کلوزعفران کی پیداوار ہوسکتی ہے کوئٹہ میں ادارہ زرعی تحقیق کے زیر اہتمام زعفران کی کاشت کے حوالے سے آگہی سیمینارمنعقد کیا گیااس موقع پر زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ بلوچستان کی زمین اور آب و ہوا زعفران کی کاشت کے لیے بہترین ہے۔ بغیرکھاد اور کم پانی سے یہا ں زعفران کی کاشت ممکن ہے۔ صوبے میں زعفران کی کاشت کا تجربہ کامیاب رہا ہے روز بروز زعفران کی مانگ بڑھ رہی ہے، مقامی زمینداروں کو زعفران کی کاشت اور سکھانے سے لے کر مارکیٹنگ تک کے تمام طریقے اور سہولیات مہیا کرنا ہوں گی ماہرین کے مطابق دنیا کے کئی ممالک نے زعفران کی کاشت کو کمرشلائزڈ کر دیا ہے، بلوچستان کے زمینداروں کو بھی تربیت دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس منافع بخش فصل سے فائدہ اٹھاسکیں