کچلاک پولیس پرنامعلوم افراد کی فائرنگ ،2افراد گرفتار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کچلاک پولیس پرنامعلوم افراد کی فائرنگ جوابی کاروائی 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق تھانہ بجلی روڈ اطلاع پر ان کے ایریا سے ملزمان موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے نیو کچلاک پولیس نے جلو گیر کے مقام پر ناکہ لگایا تو اسی دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان مطیع اللہ اور جہانزیب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک نامعلوم ملزم موقع سے فرار ہوگیا ملزمان کو مزید علاج کے لیے سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا مزید تفتیش انویسٹی گیشن کا عملہ کررہا ہے