مولانا یہ گوادر کا جلسہ نہیں، آپ کی جماعت بنگلہ دیش اور کراچی میں دہشتگردی پھیلانے کے بعد اب بلوچستان میں کوشش کررہے ہیں، صادق عمرانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے ایوان میں مولانا ہدایت الرحمان کی جانب سے آئی جی ایف سی کے خلاف الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مولانا یہ گوادر کا جلسہ نہیں جہاں آپ الزامات لگائے سیکیورٹی فورسز جانوں کی قربانی دے کر دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے دن رات کوشاں ہیں آپ کی جماعت بنگلہ دیش اور کراچی میں دہشتگردی پھیلانے کے بعد اب بلوچستان میں کوشش کررہے ہیں آپ کی کوشش ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس پر مولانا ہدایت الرحمان اور صادق عمرانی بیک وقت ایک دوسرے کے اوپر الزامات لگاتے گئے میر صادق عمرانی نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کو لگام دو جب وہ تقریر کررہے تھے تو ہم خاموشی سے سن رہے تھے اب وہ بھی خاموش ہوکر اس کا جواب سن لے ۔