شعبان سے اغوا ہونے والوں کیلئے کسی آواز نہیں اٹھائی، ایک بچے کے لیے پورے شہر کو یرغمال بنادیا، جان اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق ترجمان حکومت بلوچستان جان اچکزئی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کو ئٹہ میں مصور خان کاکڑ کی بازیابی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اس کے اغوا کو لوگوں نے سیاست چمکانے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ ہرنائی شعبان سے اغوا شدہ لوگوں کو چھہ ماہ گزر کئے لیکن کسی نے ان کے لیے آواز نہیں اٹھائی، کوئی گھروں سے باہر نہیں نکلا، کوئی روڈ بند نہیں ہوا۔ یہ سلوک کرتے ہیں غیر پشتون اور غیر بلوچوں کے ساتھ وہ تفرقہ جو بلوچستان کے لوگ بلوچستان میں رہنے والے غیر پشتون اور غیر بلوچوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ شعبان سے اغوا شدہ بچوں کے لیے کسی نے آواز نہیں اٹھائی آج چھ ماہ گزر چکے ہیں لیکن کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ جبکہ ایک بچے کے لیے پورے شہر کو یرغمال بنا دیا ہے۔