جیکب آباد ،ناراض بیوی کو منانے کیلئےآئے شوہر کو سسرالیوں نے آگ لگا دی، نوجوان جاں بحق


جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے جانے والے شخص کو سسرالیوں نے مبینہ آگ لگا دی، نوجوان جھلس کر جاں بحق، ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قصبہ گڑہی حسن کے رہائشی علی محمد سرکی اپنی ناراض بیوی اور بچوں سے ملنے سسر کے گھر پہنچا تو وہاں جھگڑا ہوگیا، پولیس کے مطابق بیوی سے ملنے کے لیے جانے والے شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی، آگ لگنے سے اس کا چہرہ مکمل اور جسم کافی جھلس چکا تھا،متاثرہ شخص کو نازک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، اسپتال میں علاج کے دوران زخمی شخص نے اپنے آخری بیان میں کہا کہ اپنی بیوی اور بچوں سے ملنے سسر کے گھر گیا تو وہاں مجھے سسر اور دیگر لوگوں نے آگ لگا دی، ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مقتول کے سسر بشیر احمد سرکی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد واقع کا مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔