سب کو 5 نمبر اضافی ملیں گے، میٹرک اور انٹر کے طلبہ کے گریس اور پاسنگ مارکس میں اضافہ، تفصیلات جانیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گریس مارکس تین سے بڑھا کر پانچ کر دیے ہیں، جس سے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر دیے گئے ہیں۔
انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی کے مطابق اب اساتذہ پانچ گریس مارکس فراہم کر سکتے ہیں تاکہ امیدوار کو 40 نمبر حاصل کرائے جا سکیں جبکہ پہلے تین گریس مارکس دیے جاتے تھے تاکہ امیدوار پاس ہو سکے۔
یہ فیصلہ 2025 کے امتحانات سے ملک بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج پر لاگو ہوگا۔
گریس مارکس زیادہ سے زیادہ دو مضامین میں دیے جا سکتے ہیں تاہم اگر امیدوار کسی تیسرے مضمون میں فیل ہو جائے تو استاد کو اضافی مارکس دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔