محسن نقوی ہو یا کوئی اور مذاکرات اس سے ہوں گے جو اسٹیبلشمنٹ سے ہوگا: بیرسٹر سیف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہماری اگر بات ہونی ہے اور ایک دو روز میں پیشرفت ہوئی تو چاہے وہ محسن نقوی ہوں یا کوئی اور ایسی شخصیت کے ساتھ بات ہوگی جو اسٹیبلشمنٹ سے منسلک ہو۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت احتجاج کی کال واپس لینےکا کہہ رہی ہے لیکن جب ہمیں نظر آئے گا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو ہم احتجاج کی کال واپس لینے یا نہ لینے کے بارے میں غور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو ہم پر مقدمات کو ختم کرایا جائے، الیکشن کا آڈٹ اور 26 ویں ترمیم واپس لینے کے اقدام کیے جائیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت اگر یہ اقدامات کرتی ہے تو پھر ہم سمجھیں گے کہ حکومت سنجیدہ ہے۔