بی ایم سی کی ملیٹرائزیشن کے خلاف بلوچستان طلباء تنظیموں کا مشترکہ گرینڈ اجلاس


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)گرینڈ میٹنگ میں تمام طالبعلموں اور شرکاء نے بلوچستان حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بولان میڈیکل کالج اور ہاسٹلز کو فورآ کھولا جائے بصورت دیگر کل سے بولان میڈیکل کالج کے سامنے احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا جائے گا۔بی ایم سی کی ملیٹرائزیشن کے خلاف بلوچستان طلباء تنظیموں کا مشترکہ گرینڈ اجلاسبلوچستان کے طلباء تنظیموں کی جانب سے بولان میڈیکل کالج پر پولیس قبضے اور ہاسٹلوں کی بندش کے خلاف آج بولان میڈیکل کالج میں گرینڈ مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ گرینڈ مشترکہ میٹنگ میں طلباء الائنس جن میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار اور کثیر تعداد میں میڈیکل اسٹوڈنٹس ، بی ایم سی کے دیگر تنظیموں سمیت کثیر تعداد میں طالبعلموں نے شرکت کی۔ گرینڈ میٹنگ میں تمام طالبعلموں اور شرکاء نے بلوچستان حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بولان میڈیکل کالج اور ہاسٹلز کو فورآ کھولا جائے بصورت دیگر کل سے بولان میڈیکل کالج کے سامنے احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا جائے گا۔