شہرگ ،کوئلے کی لوڈنگ بند ،جب تک مستقل حل نہیں نکلتا احتجاج جاری رہے گا ،ٹرانسپورٹ یونین
ژوب(قدرت روزنامہ)ٹرانسپورٹ یونین کے ڈویژن سیکرٹری حاجی عبدالجبار کاکڑ صدر ملک طاہر خان جنرل سیکرٹری حاجی وزیر خان مندوخیل سینئر نائب صدر جلات خان حریفال سرپرست حسین بابر آفیس سیکرٹری باران شاہ شیرانی نے ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر احتجاج کیمپ میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل بلوچستان ٹرانسپورٹ یونین کا تمام کوئلہ اور گاڑی کے مالکان سے حاجزانہ اپیل ہیں کہ کوئلے کی لوڈنگ مکمل بند ہیں جب تک شہرگ مانگی ڈیم میں جلانے والے گاڑیوں کی مستقل حل نہ نکالی جاتی ہے احتجاج جاری رہے گی خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کو رکھا جائے گا اور ڈرائیور کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور لے جانے والی کوئلہ ضبط کیا جائے گا آس کی مسلسل نگرانی کرنے کے لیے ڑوب کوئٹہ قومی شاہراھ پر نگران کیمپ لگایا ہے جس پر 24 گھنٹے ہلکار موجود ہونگے۔