سندھ ہائیکورٹ؛ بھکاری کے اکاؤنٹ سے 10لاکھ روپے ہتھیانے والے سابق برانچ منیجر کی ضمانت منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حیدرآباد میں بھکاری کے اکاؤنٹ سے 10لاکھ روپے ہتھیانے والے سابق برانچ منیجر کی ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں حیدرآباد میں گداگر کے اکاؤنٹ سے 10لاکھ روپے کے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے نجی بینک کے سابق برانچ منیجرکی درخواست ضمانت منظورکرلی،سندھ ہائیکورٹ نے سابق برانچ منیجر کو 2لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ ایک گداگر کا اکاؤنٹ ہے، اس کو بھی نہیں چھوڑا، عدالت نے کہاکہ گراگدصاحب تو یہ نہیں کہہ رہے کہ اس کا موبائل یا سم کسی نے لی ہے؟