پاکستان ایک پرامن اور مضبوط ریاست ہے ،خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مینا مجید


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مشیر برائے کھیل مینا مجیدبلوچ نے بنوں میں چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہا کہ یہ بزدلانہ حملہ پاکستان کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ناکام سازش ہے، جسے پاکستان کے عوام اور ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان سپوتوں کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں،انہوں نے مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف یکجا ہیں، پاکستان ایک پرامن اور مضبوط ریاست ہے، اور اس کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔