علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر علیزے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ ان دنوں تنازعات کی زد میں ہیں جس کی وجہ ان کی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز ہیں جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اداکارہ اس تنقید پر جواب دیتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔
تاہم اب علیزے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اور بولڈ ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے انتہائی چھوٹا اسکرٹ اور ٹاپ پہن رکھا ہے اور وہ گھٹنوں کے بل بیٹھی ڈانس کر رہی ہیں۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ناقدین اس ویڈیو کو اداکارہ کی اب تک کی سب سے بدترین بولڈ ویڈیو قرار دیتے ہوئے ان پر سخت جملے استعمال کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

کچھ افراد کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ کو والدین کی مناسب رہنمائی کی ضرورت ہے، جبکہ دیگر افراد ان کے رویے پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔
مداحوں کے مطابق اداکارہ کا حالیہ رویہ ان کی شخصیت کو متاثر کر رہا ہے، اور ان کو اصلاح کی ضرورت ہے، اداکارہ کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔


یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 4.3 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں عشق تمنا، عہدِ وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا، محبت کی آخری کہانی، کھیل، تقدیر، اور جو تُو چاہے شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں علیزے شاہ کو عفان وحید کے ساتھ ایک ڈرامے میں بہت سراہا جا رہا ہے۔