توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

عمران خان کو عدالت پیش کیا گیا لیکن بشریٰ بی بی عدالت حاضر نہیں ہوئیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت پیش کیا گیا لیکن بشریٰ بی بی عدالت حاضر نہیں ہوئیں۔ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی۔
وکلاء صفائی نے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی بشریٰ بی بی عدالت پیش نہیں ہوئی تھیں اور عدم حاضری پر ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری ہوا تھا۔
عدالت نے قرار دیا تھا کہ ملزمہ کی عدم حاضری پر ضمانت خارج اور ضمانتی مچلکے ضبط کر لیے جائیں گے۔