مصور کاکڑ کا اغوا ‘ جسٹس جمال مندوخیل بلوچستان حکومت پر سنگین سوالات اٹھادئیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس جمال مندو خیل نے سپریم کورٹ از خود نوٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ کوئٹہ میں 6 دن سے ایک اغوا بچہ نہیں ڈھونڈا جا رہا، احتجاج سے پورا کوئٹہ جام ہو چکا لیکن حکومت کو پروا نہیں، کوئٹہ میں اسکول کے بچوں نے بھی جلوس نکالا ہے۔
جسٹس مندوخیل نے کہا کہ ایک بچے کے اغوا پر پورا صوبہ بند ہے لیکن حکومت کو فکر نہیں۔
بلوچستان حکومت ایک بچہ تلاش نہیں کر پا رہی بچوں کا اغوا اہم ایشو ہے ، ہر دوسرا مقدمہ بچوں کے اغوا کا آتا ہے، سپریم کورٹ نے بچوں کے اغوا پر کمیٹی بنائی جس نے آج تک کام نہیں کیا۔
جسٹس مندوخیل نے کہا کہ ایف سی پر اربوں خرچ ہوتے ہیں انکا سوشل ویلفیئر میں کیا کردار ہے؟ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کراچی میں بچے ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگتے ہیں۔