انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک میں امریکی ڈالر 277روپے 90 پیسے پرآگیا


کراچی (قدرت روزنامہ)کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالرکی قیمت پاکستانی روپے کے مقابلے کم ہوئی ہے،جہاں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 277روپے 90 پیسے پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی،ہنڈریڈ انڈیکس 170 پوائنٹس گر کر 95377 پوائنٹس پر آ گیا،کاروبار کے آغاز میں 279 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی تھی۔