بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو فعال کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو فعال کرنے کا فیصلہ
اس ضمن میں کارروائی تیز کرنے کی غرض سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، اجلاس نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیے بلوچستان بزنس سمٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو کارخانے قائم کرنے کے لیے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ’سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے، سرمایہ کار بلا خوف و خطر بلوچستان آئیں مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔‘
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں مزید انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لیے نجی سرمایہ کار گہری دلچسپی رکھتے ہیں، گیس، پانی، انفرا اسٹرکچر اور بنیادی سہولیات فراہم کرکے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔
وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو ایسے منصوبے تشکیل دینے کی ہدایت کی جس سے صوبے کے وسائل میں اضافہ ہو۔