بلوچستان بھر میں کوچز کی رات کے اوقات میں نقل و حرکت پر پابندی عائد

گوادر(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں کوچز کی رات کے اوقات میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، ضلعی انتظامیہ گوادر نے فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام کوچز کو رات کے اوقات میں چلنے سے روک دیا ہے ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔