الیکشن ٹربیونل کا پی بی 41پر کامیاب حاجی ولی محمد نورزئی کی کامیابی کیخلاف دائر پٹیشن عدم شواہد کی بنیاد پر خارج


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداری پی بی 41پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ الیکشن ٹریبونل نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ولی محمد نورزئی کے خلاف دائر دو عذرداریاں خارج کردیں ۔ الیکشن ٹریبونل کے جج عبداللہ بلوچ نے فیصلہ سنایا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی بلوچستان ولی محمد نورزئی کے خلاف نورالدین کاکڑاور عبد الغفار کاکڑ۔ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایاتھا۔ولی محمد کی جانب نادر چھلگری ایڈووکیٹ ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے۔نورالدین کی جانب علی احمد کاکڑ ایڈووکیٹ اورعبدالغفار سے لطیف کاکڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے سامنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نصیر احمد اور شہزاد اسلم پیش ہوئے۔