پشتون وطن کو بقا کا مسئلہ لاحق ، ہماری سرزمین کوایندھن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ،عمر فاروق کاسی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سینیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی نے شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی 14 ویں اور شہید اسدخان اچکزئی کی چوتھی برسی کے موقع پر انہیں ان کی قومی وطنی سیاسی جمہوری جدوجہد اور قربانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید خان جیلانی خان اچکزئی اور شہید اسدخان اچکزئی حقیقی معنوں میں افکار باچاخان پر عمل پیرا تھے ان کی برسی ایسے وقت منائی جارہی ہے جب پشتون افغان وطن کو بقا کا مسئلہ لاحق ہوچکا ان کی اقدار اور روایات بری طرح پامال عزت نفس مجروح وسائل پر اغیار قابض ان کی سرزمین نہ ختم ہونیوالے جنگ میں بطور ایندھن استعمال میں لایا جارہا ہے درپیش صورت حال ہم سے بحثیت قوم یہ تقاضا کرتی ہے کہ اتفاق و اتحاد کو قائم رکھیں انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ آج برسی کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کر کے قومی وطنی فریضہ سر انجام دیں دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں شہید خان جیلانی خان اچکزئی اور شہید اسدخان اچکزئی کو ان کی برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج چمن میں شہدا کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام دوررس اثرات کا حامل رہیگاپشتون وطن گزشتہ پانچ عشروں سے کشت وخون میں جل رہاہے لاکھوں دربدر شہید ،زخمی واپاہج زندگی گزارنے پر مجبور ہے پشتون وطن کے وسائل لوٹنے کیلئے یہاں دہشت گردی انتہا پسندی مسلط کی جاچکی اغوا گردی قبضہ گیری روز کامعمول بن چکا ان کی معاشی قتل عام کی پالیسیاں تواتر سے جاری ہے ایسے میں شہدا وطن کی برسی انتہائی اہمیت کا حامل رہیگا بیان میں پشتون اولس سے آج جمعہ22 نومبر کو چمن میں منعقد جلسہ عام میں شرکت کی اپیل اور پارٹی کارکنوں و ذمہ داران کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی۔