ملکی معیشت لڑ کھڑا گئی!ڈالر کی قیمت 174 روپے سے بھی تجاوز کر گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بدترین گرواٹ کا شکار ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ174روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر چکی ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 172.85روپے سے بڑھ کر173.40روپے اور قیمت فروخت172.95روپے سے بڑھ کر173.50روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں90پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے ڈالر کی قیمت خرید 172.80روپے سے بڑھ کر173.80روپے اور قیمت فروخت173.30روپے سے بڑح کر174.20روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید199روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی جبکہ1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 235.0روپے سے بڑھ کر237روپے اورقیمت فروخت237.50روپے سے بڑھ کر239روپے پر جا پہنچی

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

3 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

4 hours ago