راتیں تو ٹھنڈی ہوگئیں لیکن، جانتے ہیں کراچی میں مکمل سردی کب آئیگی؟
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے شہری سردیوں کا انتظار کر رہے ہیں لیکن محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے اہم معلومات فراہم کی ہیں۔
موسم کے حوالے سے تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق کراچی میں سردی دسمبر کے وسط تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم شہر میں اس سے قبل ہی ہوا میں نمی اور درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 نومبر کے بعد موسم میں تبدیلی آئے گی اور شہر میں سرد ہوائیں چلنے لگیں گی، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ سردی کی شدت کا آغاز دسمبر کے شروع میں ہوگا، جب درجہ حرارت 15 سے 18 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔