کل جو بیان آیا سعودی عرب سے اس سے بڑی دشمنی نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

سعودی عرب کیخلاف پروپیگنڈا اور ملکی سلامتی سے کھیلنے والوں کے قوم ہاتھ توڑ دے گی، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہماری مالی، اقتصادی اور ڈپلومیٹک معاونت کی، اس کے عوض سعودی حکومت نے کبھی کچھ نہیں مانگا، کل جو بیان سامنے آیا سعودی عرب سے اس بڑی کوئی دشمنی نہیں ہوسکتی۔
تونسہ میں کچھی کینال کی بحالی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) مشرف کے دور میں اس منصوبے کا بیڑہ غرق کیا گیا بغیر کسی ٹینڈر کے ٹھیکے داروں کے حوالے کیا گیا، سب گواہ ہیں کہ کس بے دردی سے قوم کا پیسہ ضائع کیا گیا جب دوبارہ ن لیگ کی حکومت آئی تو 2018ء میں اس کینال کو مکمل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 2022ء میں سیلاب نے تباہی مچائی اور اس کینال کو مزید تباہ کیا چیئرمین واپڈہ اور احسن اقبال نے اس کی تعمیر مکمل کی اور آج ہم دوبارہ اس کا افتتاح کررہے ہیں، اس کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنا چیلنج ہے تاکہ ڈیرہ بگٹی اور دیگر علاقوں میں پیاسی و بنجر زمین کو آباد کیا جاسکے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا ایسا برادر ملک ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، اس نے ہمیشہ ہماری مالی، اقتصادی اور ڈپلومیٹک معاونت کی، اس کے عوض سعودی حکومت نے کبھی کچھ نہیں مانگا، کل جو بیان سامنے آیا ہے سعودیہ عرب سے اس بڑی کوئی دشمنی نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ قوم سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈا اور ملکی سلامتی سے کھیلنے والوں کے ہاتھ توڑ دے گی، سعودی عرب نے ہمیشہ ہر حکومت میں پاکستان کی غیر مشروط مدد کی۔