منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات
اس کے علاوہ زمین مالک کا قومی شناختی کارڈ ،بینک اکاؤنٹ اور لوکل سرٹیفیکیٹ بھی بلاک کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن میں منشیات کی روک تھام اور کارروائی کے حوالے سے اجلاس‘ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن آغا سمیع اللہ کے علاؤہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر حکام کی شرکت۔
اجلاس میں کوئٹہ ڈویژن میں منشیات کی روک تھام اور زمینوں پر کاشت کے حوالے سے سخت فیصلے کیے گئے۔جو زمیندار اپنی زمینوں میں منشیات کی کاشت میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف مجرمانہ قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتاری اور زمین بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ زمین مالک کا قومی شناختی کارڈ ،بینک اکاؤنٹ اور لوکل سرٹیفیکیٹ بھی بلاک کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ‘ اس سلسلے میں زمینداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ منشیات کی کاشت سے گریز کرے۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری زمیندار داروں پر ہوگی۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہاہے کہ منشیات جیسی لعنت کے خلاف کوئٹہ ڈویژن کے تمام اضلاع خصوصاََ پشین اور قلعہ عبداللہ میں متعدد کاروائیاں کی گئی۔جس میں ہزاروں ٹن منشیات قبضے میں لے کر تلف کر دیا گیا ہےاس موقع پر منشیات کی فیکٹریوں کو بھی مسمار کیا گیا ہے۔
منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔منشیات کی کاشت ،سمگلنگ اور خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف مشترکہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔